صادق خان نے ممدانی کے میئر منتخب ہونےکو فنٹاسٹک فتح قراردیدیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن کے میئر صادق خان نے زہران ممدانی کے میئر نیویارک منتخب ہونے کو فنٹاسٹک فتح قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں میئر لندن صادق خان نے کہا کہ نیویارک کے شہری خوف، پُر امید اور تقسیم پر اتحاد کا انتخاب کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
میئر لندن کا کہنا تھا کہ لندن کی طرح نیویارک بھی لبرل، کثیرالثقافتی، ترقی پسند اور انتہائی کامیاب شہر ہے،جو کچھ صدر ٹرمپ ہیں ہم اس کی ضد ہیں۔
واضح رہے کہ برٹش پاکستانی صادق خان مغربی دنیا کے بڑے شہر لندن کے 2016 میں پہلی بار میئر بنے تھے جس کے بعد صادق خان نے 2021 اور2024 میں بھی یہ معرکہ جیت لیا۔
