سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل ہو گئے۔ جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا
خاندانی ذرائع نے سینیٹر عرفان صدیقی کی علالت کی تصدیق کر دی، سینیٹر عرفان صدیقی آج ستائیس ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بنیادی مسودے کی منظوری دے دی ہے، مجوزہ ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اجلاس صبح 11 بجے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کی ترامیم پر اب تک فیصلہ نہ ہو سکا، ان مجوزہ ترامیم میں عوامی نیشنل پارٹی کی خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

WhatsApp
Get Alert