اسلام آباد ہائیکورٹ کے چارججز نے 27 ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

ترمیم کے بعد آئینی مقدمات وصول نہیں کر سکتے، عملے کا ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو جواب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز نے 27 ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔جسٹس محسن اخترکیانی سمیت چارججزکی جانب سے ترمیم چیلنج کی گئی،جسٹس بابرستار،جسٹس ثمن رفعت امتیاز اورجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی چیلنج کرنے والوں میں شامل ہیں،ترمیم چیلنج کرنے کے لئے ڈرافٹ تیار کرکے سپریم کورٹ بھیج دیا گیا ہے۔
دائری برانچ نیدرخواست وصول کرنے سے ہی انکار کردیا،اعتراض عائد کیا کہ اب یہ درخواست سپریم کورٹ کا نہیں بلکہ آئینی عدالت کا اختیار ہے،ترمیم کے بعد آئینی مقدمات وصول نہیں کر سکتے۔

WhatsApp
Get Alert