جنید صفدر نے شادی سے پہلے بال کہاں سے کٹوائے؟
لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے شادی سے قبل مانسہرہ میں مقامی حجام سے بال کٹوائے جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔پاکستان میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیٹے کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔اپنے ڈریس ٹرائلز کے بعد، دولہا جنید صفدر، اپنی شادی سے پہلے بال کٹوانے کے لیے مانسہرہ روانہ ہوئے۔
جنید اپنے والد ریٹائرڈ کیپٹن صفدر اعوان کے ہمراہ شہر پہنچے، باپ بیٹے کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔مانسہرہ پہنچنے پر جنید صفدر نے وہاں کے ایک مقامی حجام سے اپنے بال کٹوائے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔جنید صفدر نے والد کے ہمراہ بعد ازاں اپنے دادا دادی کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔اس سے قبل جنید صفدر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ مانسہرہ جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے، شادی سے قبل قوالی نائٹ میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کی گائیکی کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔