خضدار: منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، 7 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمد، کوئٹہ سے کراچی منشیات لیجانے والی بین الصوبائی لیڈیز اسمگلرز گرفتار

خضدار ( ڈیلی قدرت ) ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی لیڈیز اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد رفیق مینگل کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی عبداللہ غازی، بلاول خان، عبدالحق نوتانی، شکیل احمد اور حمزہ خان نے مخبر خاص کی اطلاع پر مین آر سی روڈ ایریا میں آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران خواتین اسمگلرز ریشما زوجہ دھاناری، گلابو آسیہ اور ریشمہ زوجہ اجے کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے تقریبا سات کلو چرس اور دو کلو آئس (شیشہ) برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کوئٹہ سے کراچی تک منشیات گاڑی بدل بدل کر اور اپنے جسم پر باندھ کر اسمگل کرتی تھیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ ایس ایس پی خضدار نے واضح کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔
