کرسٹیانو رونالڈو کا دل جیتنے والا لمحہ، لائن اپ کے دوران بچی کو مفلر پہنا دیا، ویڈیو وائرل
Oplus_131072
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پرتگالی فٹبالر اور سعودی کلب النصر کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر اپنے انسان دوست اور شفقت بھرے انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھا گئے۔
حالیہ ویڈیو جسے النصر کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے بھی ری پوسٹ کیا ہے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ سے قبل ٹیم لائن اپ کے دوران رونالڈو اپنے سامنے کھڑی ایک کمسن بچی کے گلے میں محبت بھرے انداز سے اپنا مفلر ڈال رہے ہیں۔ اس اچانک اور پیار بھرے انداز پر
هـدفٌ عظيم
بشعـارٍ عظيم
بحضور عظيم
من لاعبٍ عظيم 🔥 pic.twitter.com/eHhXo4wzCm— نادي النصر السعودي (@AlNassrFC) November 23, 2025
بچی کے چہرے پر حیرت اور خوشی کے واضح تاثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔
أن تكون نصراويًا..
فذلك يعني أنك تُعايش التاريخ، الذي سيكون في يومٍ من الأيام قِصصًا ترويها للأبناء والأحفـاد 💛 pic.twitter.com/xD0wjdeh0g— نادي النصر السعودي (@AlNassrFC) December 1, 2025
ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور صارفین نے رونالڈو کے اس انسانی جذبے کو بھرپور سراہا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل رونالڈو کا ایک شاندار اوور ہیڈ بائسائیکل کک گول بھی وائرل ہوا تھا جو انہوں نے 96ویں منٹ میں کیا تھا۔ 40 سالہ فٹبالر کی اس بے مثال فٹنس اور مہارت پر شائقین نے حیرت کا اظہار کیا، جبکہ یہ گول ان کے کیریئر کا 954واں گول تھا، جسے موجودہ سیزن کے بہترین گولز میں شمار کیا جا رہا ہے۔
