کمزور بینائی کو اس عام غذا سے بہتر بنائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو بڑھتی عمرکے ساتھ بینائی کی کمزوری کی روک بینائی کو بہتر بنانے کے لئے گاجر کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیا واقعی گاجر بینائی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے؟ گاجر موسم سرما کی ایک خاص سوغات ہے جسے صدیوں سے کاشت کیا جارہا ہے . یہ ایک نتہائی صحت بخش سبزی ہے جوہر قسم کے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور ہو نے کی بنا پر وٹامنز کی وافر مقدار فراہم کرتی ہیں، اس میں بیٹاکیروٹین پایاجاتا ہے اور یہ کم کیلوری والی غذا ہے اسی بنا پر اسے سپر فوڈ میں شامل کیا گیا ہے .

جانتے ہیں یہ کس طرح آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں . بینائی بہتر بنائیں جسم میں وٹامن اے کی کمی رات کے اندھے جیسے بیماری کا خدشہ بڑھاتی ہے اور گاجروں میں وٹامن اے کثرت سے پایا جاتا ہے . اگر بینائی کی کمزوری وٹامن اے کی کمی کی سبب ہے تواس صورت میں گاجر ایک بہرتن انتخاب ہے اور یہ بینائی کوبہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے . سرطان سرخ گاجر میں لائکوپین نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا جو اسے سرخ رنگ دیتا ہے . یہ جسم کو فری ریڈیکل سے بچاتا ہے جو سرطان سے بچاؤ میں مدد فراہم کر سکتا ہے . ساتھ ہی اس میں وٹامن اے، بیٹا کیروٹین اور ایلفا کیروٹین پایا جاتا ہے جو جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے . جبکہ ایک تحقیق سے بات سامنے آئی ہے کہ کیروٹین سے بھر پورغذائیں مثانے اور پھیپڑوں کے کینسر سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتی ہیں . بہتر نظام انہضام گاجر میں فائبر کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے جو معدے کی صحت کے لئے تصور کی جاتی ہے . اس کا باقاعدہ استعمال قبض جیسے مرض کو دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے . ذیابیطس دیکھا جائے تو گاجرکو ایک کم کیلوریز اور زیادہ فائبر والی غذا کے طور پر تسلیم کیاجاتا ہے، اس میں قدرتی مٹھاس بہت کم ہوتی ہے اسی بنا پر اسے ذیابیطس کے لئے مفید تصور کیا جاتا ہے کیو نکہ اسے کھانے سے خون میں چینی کی سطح بڑھنے کے امکان کافی کم ہوتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں