این اے 251: بائیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا فیصلہ جانبدارانہ ہے، 18 دسمبر کو عوام قافلوں کی صورت میں نکلیں: مولانا عبدالغفور حیدری


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کے فیصلے کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب امیدوار مولانا سید سمیع الدین کی جیت کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 18 دسمبر کو قافلوں کی صورت میں پولنگ اسٹیشنز پر پہنچیں، الیکشن کمیشن کے تمام تر حربوں کے باوجود حلقہ ژوب اور قلعہ سیف اللہ سے جے یو آئی ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert