فلم ’ کبھی خوشی کبھی غم ‘ سے کرینہ کپور کا مشہور سین نئے انداز میں وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نےفلم’ کبھی خوشی کبھی غم ‘سے اداکارہ کرینہ کپور کے مشہور سین کو اداکار رنویر سنگھ، اور ابراہیم علی خان کے ساتھ مل کر ایک نئے انداز میں پیش کردیا ہے۔
عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فلم’ کبھی خوشی کبھی غم ‘ کی پوری ٹیم کو اس مشہور فلم کے 20 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt ☀️ (@aliaabhatt)


عالیہ بھٹ نے اپنی اس انسٹاگرام پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ کرینہ کپور ان کی ہمیشہ سے پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

اس ویڈیو میں عالیہ بھٹ، ساتھی اداکار رنویر سنگھ اور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے ساتھ مل کر فلم ’ کبھی خوشی کبھی غم ‘ سے ایک مشہور سین کو دوبارہ نئے انداز میں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب کرینہ کپور نےاسی پوسٹ کو اپنےاکاؤنٹ پر شئر کرتے ہوئے، اپنے اس مشہور سین کو دوبارہ نئے انداز میں پیش کرنے پر عالیہ بھٹ کی تعریف کی ہے۔