عمران خان کی دوسری جیل منتقلی کی خبریں حکومتی خوف اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں، جہاں کپتان ہوگا وہاں عوام ہوگی: پی ٹی آئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزراء کی جانب سے عمران خان کو کسی اور جیل میں منتقل کرنے پر غور کیے جانے کی خبروں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ذہنی کمزوری، خوف اور سیاسی ناکامی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔
مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ساڑھے تین سال کی مسلط حکومت اور ڈھائی سال کی غیر قانونی قید کے باوجود آج بھی یہ لوگ عمران خان کے نام سے کانپ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے حکومت کو یاد دلایا کہ جہاں بھی عمران خان کو شفٹ کیا جائے گا، وہاں ان کی بہنیں، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت، کارکنان اور پاکستان کی عوام اسی جوش، ولولے اور عزم کے ساتھ موجود ہوگی۔
نہ عمران خان کو عوام سے الگ کیا جا سکتا ہے، نہ عوام کو عمران خان سے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کو کسی بھی جیل میں منتقل کرنے کی ہر سازش حکومت کی اپنی شکست کی علامت ہے۔ عمران خان نہ مائنس ہو سکتے ہیں، نہ سیاسی میدان سے نکالے جا سکتے ہیں، اور نہ ہی جیل کی دیواروں کے پیچھے ان کی گونج کم ہو سکتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert