این اے 251 ضمنی الیکشن: پشتونخوا میپ کا جے یو آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 کے 22 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ہونے والے انتخابات میں تعاون کی درخواست کی۔ اس موقع پر صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے 22 پولنگ سٹیشنز پر جے یو آئی کے امیدوار مولانا سمیع الدین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور ضلع قلعہ سیف اللہ کی تنظیم کو ہدایت کی کہ وہ جے یو آئی کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخابی مہم چلائیں۔

WhatsApp
Get Alert