علیزے شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر نئی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی اس واقعہ کی وضاحت بھی کی ان کا کہنا تھا ریمپ پر واک کرتے ہوئے گرنا محض ایک غلط فہمی تھی . میں بائیں طرف جارہی تھی اور شازیہ منظور نے سوچا کہ ہمیں دائیں طرف جانا ہے بس اسی کنفیوڑن میں میں پھسل گئی .
انہوں نے کہا کہ شازیہ جی نے مجھے پیار سے واپس اٹھایا اس کے علاوہ میری ساتھی ماڈلز نے بھی میری حوصلہ افزائی کی . زندگی اتار چڑھاو سے بھری ہوئی ہے اور کچھ لوگ گرتے بھی ہیں لیکن کبھی یہ نہ سوچیں کہ سب کچھ ختم ہوگیا . ہم سب ساتھ مل کر ایک مثبت فرق لائیں گے .View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے پر اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کا زبردست ڈانس کیا مگر آخر میں ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا . گلوکار شازیہ منظور کے گانے ”چن میرے مکھنا“کے دوران علیزے شاہ ریمپ پر واک کیلئے آئی اور انہوں نے زبردست ڈانس کیا جس پر شرکا نے انہیں خوب داد دی، ریمپ پر واک مکمل کرنے کے بعد اداکارہ واپس آرہی تھیں تو شازیہ منظور ان کو پکڑ کر ساتھ لے جارہی تھیں کہ اس دوران علیزے شاہ گر گئیں، شازیہ منظور نے انہیں سہارادے کر اٹھایا . . .View this post on Instagram