جبران خان نےبھی اس موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤںٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ٹی وی اسکرین کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے ہی ڈائیلاگز پر لپ سنکنگ کرتے نظر آرہے ہیں .
انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اگر آپ زندگی میں کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں، اگر آپ کچھ پانا چاہتے ہو تو، ہمیشہ پیچھے مڑو اور فلم کبھی خوشی کبھی غم کو دوبارہ دیکھو‘ . انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ وہ فلم ہے جہاں انہیں کیمرے سے پیار ہو گیا تھا، کرن جوہر اور پوری کاسٹ اور عملے کا شکریہ کہ انہوں نے اس ننھے کرش کو سیٹ پر ایسا تفریح کرنے کے لیے وقت دیا!‘ . .View this post on Instagram