پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا انتظار کرنیوالےپاکستانیوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا، وفاقی وزیر نے بُری خبر سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے اپنے ایک بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ اثرات یہاں تک آئیں، دعا کریں کہ تیل کی قیمتیں مزید کم ہوجائیں۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دے دی۔لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی 8 کی بجائے 4 روپے پر آ جائے گی۔

اوگر کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کمی تو ہوئی لیکن پھر اس میں اضافہ بھی ہوا۔اوگرا نے اپنی تجاویز تیار کر لی ہیں جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے اگر لیوی بڑھائی بھی جانی ہے تو پھر یہ قیمتیں 4 روپے تک بھی کم ہو سکتی ہیں۔تاہم اب پٹرول کی قیمت میں اضافے یا قیمتیں برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔حکومت کی جانب سے پٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاو کے بعد خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں خاصی ہلچل مچی تھی۔کچھ روز قبل خام تیل کی فی بیرل قیمت میں واضح کمی آئی تھی، جس کے بعد امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے ایک بیان میں عندیہ دیا تھا کہ جلد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔