سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برفباری

رىاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے شمالی حصّوں میں بدھ کے روز شدید سردی کے ساتھ برفباری اور بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ مختلف شہروں میں موسم نے عمومی زندگی پر بھی اثر ڈالا۔
تابوک ریجن میں جبل اللوز پر واقع 2,600 میٹر معروف سیاحتی مقام ٹروجینا برف سے ڈھک گیا۔ اس علاقے میں ہلکی بارش بھی دیکھی گئی۔
حايل ختمت دوري الطقس في عمق الصحراء بالثلوج ❄️❄️
حراره بروده مطر برديات سيول سحب السوبر سيل غبار غيوم واخيراً الثلوج الطبيعه والجمال تحتضنه حايل بتضاريسها الجميله pic.twitter.com/ntS3Gv1P9W— عبدالله الحربي (@alamattaqs) December 18, 2025
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بیر بن ہرمس، العینہ، عمار اور شقرہ اور اس کے مضافات میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعرات کو ریاض کے شمالی علاقوں اور القصیم ریجن میں مزید برفباری کے امکانات موجود ہیں۔ اس سے قبل بدھ کو تابوک اور حائل ریجن میں بھی برف پڑی تھی۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چند روز میں سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
