کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کرنے والے مسترد شدہ لوگ ہیں، صفا پروجیکٹ کے نام پر عوامی اثاثوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے: اسلم بلوچ

نیشنل پارٹی کے 25 کونسلرز بلامقابلہ منتخب ہوگئے، حکومت نے الیکشن کا اعلان نہ کیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے: پریس کانفرنس سے خطاب


کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے‘بلدیاتی نظام کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے اور اس کے بغیر عوام کو نچلی سطح پر مسائل کے حل کا حق نہیں ملتا‘ بدقسمتی سے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کو دانستہ طور پر تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے، جو جمہوری اقدار کے منافی ہے‘یہ بات انہوں نے اراکین اسمبلی میررحمت صالح بلوچ‘ خیر جان بلوچ‘ کلثوم نیاز بلوچ اور نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء میر عطاء اللہ بنگلزئی ‘ڈاکٹر اسحاق ودیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے والے دراصل مسترد شدہ لوگ ہیں جو عوامی مینڈیٹ کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتے‘ نیشنل پارٹی واض

WhatsApp
Get Alert