پاک فوج پر امن وخوشحال بلوچستان کی خواہاں ہے‘لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کہا ہے کہ واشک،بسیمہ اور ماشکیل کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کرینگے پاک فوج پر امن اور خوشحال بلوچستان کا خواہاں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز واشک اور ماشکیل کے دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن بلو چستان اسمبلی حاجی ذابدعلی ریکی،قبائلی عمائدین،سیاسی رہنماء اور دیگر آفیسران بھی تھے حاجی ذابد علی ریکی نے کور کمانڈر بلوچستان کو واشک،بسیمہ،ماشکیل کے عوام کو د رپیش مسائل اور بارڈر کی بندش سے متعلق آگاہ کیا اور بتا یا کہ یہ علاقے بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں میں شامل ہے یہاں کے لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں
انہوں نے کور کمانڈر بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج کا بلوچستان کے امن وامان سمیت ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ہے انہوں نے کور کمانڈر سے درخواست کی کہ وہ واشک،بسیمہ اور ماشکیل کے لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں بسیمہ،واشک اور ماشکیل روڈ کے علاوہ واشک پاور ہاؤس کو بسیمہ سے لنک اور واشک تا ناگ کو سی پیک روڈ سے لنک کیا جائے بد قسمتی سے واشک ہیڈکوارٹر ہونے کے باوجود یہاں کوئی آنے کیلئے تیار نہیں ہے اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ضلع واشک کے عوا م کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پر عزم ہے بارڈر کی بندش سے متعلق درپیش مشکلات کے حل کی کوشش کرینگے یہ علاقہ پسماندگی سے دو چار ہے۔