قومی ویمن کرکٹر سدرہ نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، دلہا کون ہے؟

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بلے باز سدرہ نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ شادی کی پر وقار تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔
سدرہ نواز کو شادی سے قبل مہندی اور مایوں کی تقریبات میں اپنی ٹیم کی ساتھیوں کے ہمراہ خوشیاں مناتے دیکھا گیا۔ ان روایتی تقریبوں میں ٹیم کے دیگر ارکان نے بھی حصہ لیا جس سے شادی کے موقع کو مزید خاص اور یادگار بنایا گیا۔
سدرہ نواز کی غیاث خان کے ساتھ شادی ان کی ذاتی زندگی میں نئے باب کا آغاز ہے۔ وہ کرکٹ کے میدان میں اپنی شاندار کارکردگی دکھا رہی ہیں۔
