شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے چالان میں حیران کن انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ)شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے چالان میں حیران کن انکشافات سامنےا ٓئے ہیں،شوگرملزکےکم تنخواہ والے10ملازمین کےاکاؤنٹس میں کروڑوں روپے موصول ہوئے . دستاویزات کے مطابق 10ملازمین کے اکاؤنٹس میں 7ہزار 404 ملین،چپڑاسی ملک مقصود کےاکاؤنٹس میں 3سال کے دوران 771 ملین ،شوگرملزکےکیشئراسلم کے اکاؤنٹ میں 1781 ملین، کلرک اظہر عباس کے اکاؤنٹ میں 480 ، کلرک خضر حیات کے اکاؤنٹ میں 1425 ملین موصول ہوئے .

ان کے علاوہ سٹور کیپر غلام شبیر کےاکاؤنٹ میں 434 ملین ،اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ محمد انوار کے اکاؤنٹ میں 883 ملین،اسسٹنٹ مینجر ظفر اقبال کے اکاؤنٹ میں 525ملین، کاشف مجید آئی ٹی آفیسر کے اکاؤنٹ میں 362 ملین ،شوگرملزکےپرانے ملازم مسرورانوار کے اکاؤنٹ میں 231ملین موصول ہوئے . ملازمین کوشہبازشریف خاندان کےبےنامی داروں کےطورپراستعمال کیاگیا . . .

متعلقہ خبریں