وینزویلا پر امریکی حملہ اور صدر کا اغوا کھلی دہشتگردی ہے، سامراج نے عالمی قوانین روند ڈالے: پشتونخوا نیپ


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ نے آزاد ملک وینزویلا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر کی جانے والی جارحیت اور صدر مملکت سمیت ان کی اہلیہ کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلا دہشتگردانہ حملہ اور سنگین بین الاقوامی جرم قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سامراجی امریکہ کا یہ وحشیانہ اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہے، وینزویلا پر حملہ دراصل دنیا بھر میں قومی آزادی، جمہوریت اور امن کی تحریکوں پر حملہ ہے کیونکہ سامراجی طاقتیں اپنے مفادات کی خاطر آزاد ممالک کو نشانہ بنا رہی ہیں جو پوری انسانیت کیلئے خطرناک ہے۔

WhatsApp
Get Alert