دن میں 9 منٹ یہ آسان سی ورزش کریں ، چربی یوں پگھلے گی جیسے گرمیوں میں جسم پر پسینہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گر جسمانی وزن میں کمی کے لیے توند سب سے بڑی رکاوٹ ہے تو آپ اکیلے نہیں بلکہ ہزاروں، لاکھوں افراد کو اس کا سامنا ہوتا ہے۔ ویسے تو اگر جادوئی چھڑی ہو اور اس کی ایک جنبش سے پیٹ سے لٹکی یہ چربی غائب ہوجائے تو سننے میں اچھا لگے مگر ایک چیز بالکل ایسا ہی کرتی ہے اور وہ ہے ورزش۔ ایسی ہی ورزشوں کے بارے میں جانیں جو توند کو جلد گھلانے میں مدد دیتی ہیں۔اور اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو اس کے لیے دن میں صرف 9 منٹ ہی چاہئے۔ ویسے ورزشوں کے ساتھ متوازن غذا بھی اس مقصد کے لیے ضروری ہے۔ تاہم یہاں اس مقصد کے لیے بہتر ورزشوں کے بارے میں پڑھ سکیں گے۔ توند سے نجات کے 14 آسان طریقے ویکیوم!اسکرین شاٹ]1 کمر کے بل فرش پر لیٹ جائیں اور گھٹنوں کو اوپر کی جانب موڑ لیں جبکہ ہاتھوں کو دونوں پہلوؤں پر رکھ دیں۔ یہ ورزش خالی پیٹ کرنا ہی بہتر ہے۔ پھر گہری سانس لیں اور منہ کے راستے ہوا کو جتنا خارج کرسکیں، کردیں اور جتنا ہوسکے پیٹ کو اندر کی جانب کھینچ لیں، اس پوزیشن میں پندرہ سیکنڈ تک رہیں اور پھر آرام کریں۔ بتدریج اس وقت کو ایک منٹ تک لے جائیں یا اس وقت جب تک آپ کو بے آرامی محسوس نہ ہو،
یہ دن میں تین سے پانچ بار کریں اور مجموعی طور پر دو یا اس سے زائد منٹ اس ورزش کو دیں۔ تاہم بیماری یا معدے کے مسائل کے شکار افراد کو احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ اسے کرنے کے دوران معدے کے اندر دباؤ بڑھتا ہے جو بیمار اعضاءپر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے، اسی طرح دمہ، امراض قلب کے مریض بھی اسے نہ کریں۔ آگے کی جانب جھکنا سیدھا کھڑے ہوں اور پھر آگے کی جانب جھک کر ہاتھوں سے فرش چھونے کی کوشش کریں۔ اس ورزش کرنے سے کمر کے مسلز میں کھچاؤ محسوس ہوگا، جبکہ کمر کو جتنا پیچھے ہوسکے جھکالیں اور ہاتھوں کو کمر پر رکھیں۔یہ عمل دو یا اس سے زائد منٹ تک روزانہ کرنا فائدہ مند ہے، چربی کم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ورزش کمردرد، سردرد وغیرہ کے لیے بھی مفید ہے۔ باکسنگ ٹوئیسٹ فرش پر لیٹ جائیں اور گھٹنوں کو ذرا موڑ لیں۔ اس ورزش کو تیز رفتاری سے کرنا ہے، جس کے دوران اپنے اوپری جسم کو فرش سے اٹھائیں اور فوراً ہی پہلی پوزیشن میں واپس لوٹ جائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ معدے کے مسلز اس ورزش کے دوران ریلیکس نہ ہوسکیں۔اس ورزش کے تین سیٹس کریں، جس کے دوران بارہ سے پندرہ بار اسے دہرائیں جبکہ اس کا دورانیہ دو یا اس سے زائد منٹ ہونا چاہئے۔ یہ ورزش معدے یا جوڑوں کے کسی بھی مریض کے لیے موزوں نہیں یا مثانے کے امراض کے شکار افراد بھی اس سے دور رہیں، اسی طرح نظام تنفس اور خون کی شریانوں کے مسائل کے شکار افراد بھی احتیاط سے اسے کریں۔ توند کو گھلانے میں مددگار 5 مشروبات پلانک اس ورزش کے لیے فرش پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں اور اپنے ہاتھوں کو آپس میں جڑ کر جسم کے اگلے حصے کو کہنیوں کی مدد سے اوپر اٹھائیں جبکہ ٹانگوں کو پاؤں کی انگلیوں سے،
بالکل کسی پل کی طرح۔ دو سے تین بار ہر بار تیس سیکنڈ کے لیے اس ورزش کو دہرائیں یا مجموعی دورانیہ دو یا اس سے زائد منٹ ہونا چاہئے۔سرجری کرانے والے افراد کو اسے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں کرنا چاہئے یا اندرونی اعضاءمیں ورم یا امراض قلب کے شکار افراد کو بھی اسے کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ ورٹیکل لیگ کرنچ زمین پر لیٹ جائیں اور ہاتھوں کو سر کے پیچھے رکھ دیں، اپنی ٹانگوں کو اب سیدھا ہوا میں اٹھالیں جبکہ پیٹ کے مسلز سے سر اور کندھوں کو زمین سے اٹھانے کی کوشش کریں۔ یہ ورزش ایک یا اس سے زائد منٹ تک کرنا عادت بنائیں۔