خیبرپختونخوا میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ، شہلا رضا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنماشہلا رضا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ، وہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پہلے سے ہی جاری ہیں۔
گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے آپریشن کی مخالفت میں دیے گئے بیان پر کہا کہ وہ ایسے ہی بیانات دیتے رہتے ہیں، خیبر پختونخوا میں تو انٹیلی جنس بیس آپریشن پہلے سے ہی ہو رہے ہیں، کوئی نیا آپریشن نہیں کیا جارہا۔کسی بھی آپریشن پر وفاقی وزراء کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں اور نا ہی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو ایسے بیانات دینے چاہئیں۔
شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان میں ایسے بہت سے لوگ اور گروہ ہیں جو پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں لیکن وہ پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی آئین پاکستان کو نہیں مانتی۔ اب گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کا کانسیپٹ ختم ہو چکا ہے۔ سب کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے۔

WhatsApp
Get Alert