پشتونخوا میپ ہی پشتونوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، قلعہ سیف اللہ میں 13 افراد کی شمولیت، عدم تشدد کے راستے پر گامزن رہیں گے: دارا خان جوگیزئی


قلعہ سیف اللہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں دو الگ الگ پروقار شمولیتی پروگرام منعقد ہوئے۔ جن میں مجموعی طور پر 13 افراد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دونوں پروگراموں کی صدارت پارٹی کے ضلعی صدر حاجی دارا خان جوگیزئی نے کی۔شمولیتی پروگرام میں فریداللہ مٹھاخیل اور کلیم اللہ مٹھاخیل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا اور پارٹی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ دوسرے شمولیتی پروگرام میں ڈاکٹر یوسف خان کی قیادت میں 11 افراد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیتی پروگراموں سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری وضلعی صدر حاجی دارا خان جوگیزئی، صوبائی نائب صدر وڑانگہ لونی، ضلعی اطلاعات سیکرٹری عزیزاللہ کاکڑ، ضلعی رابطہ سیکرٹری بسم اللہ میرزئی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری و لوکل گورنمنٹ کے ضلعی ڈپٹی چیئرمین احسان اللہ کاکڑ، تحصیل صدر عزیز احمد عزیز، ضلع کمیٹی ممبر اسرار کاکڑ، ظریف صبا، تحصیل اطلاعات سیکرٹری نذیر خان جوگیزئی، فریداللہ مٹھاخیل، ڈاکٹر یوسف خان اور عبیداللہ مٹھاخیل نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پشتون وطن کے عوام کے حقوق کے حصول کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، جواپنے قومی اہداف کے حصول کے لیے عدم تشدد کی راہ پر گامزن ہو کر  قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کررہی ہے ۔پشتون قومی اہداف کے حصول کے لیے منظم تنظیم ضروری ہے ۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے نظریے اور پروگرام کو گھر گھر پہنچائیں، عوام میں شعور بیدار کریں اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔آخر میں ضلعی صدر حاجی دارا خان جوگیزئی اور صوبائی نائب صدرہ وڑانگہ لونی نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے نصب العین کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert