ملتان: خاتون کے سابق شوہر نے مبینہ طور پر موجودہ شوہر کو قتل کردیا

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان کے علاقے جمال ٹاؤن میں خاتون کے سابق شوہر نے مبینہ طور پر موجودہ شوہر کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون نے پہلے شوہر سے تین سال قبل طلاق لے لی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے رنجش کی بنا پر گھر میں گھس کر وردات کی اور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
