مس یونیورس، ہرناز کور سندھو کے تاج کی مالیت کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مس یونیورس 2021ء کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی ہرناز کور سندھو کے تاج کی بھاری بھرکم مالیت نے سب ہی کو اپنی انگلی دانتوں تلے دبانے پر مجبور کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مس یونیورس 2021ء، ہرناز کور سندھو کے تاج کی مالیت 5 ملین امریکی ڈالر ہے جو کہ پاکستانی روپے کے مطابق تقریباً 89 کروڑ روپے بنتی ہے جبکہ یہ ابھی تک کی سب مس یونیورس کو پہنائے گئے تاجوں میں سے سب سے چھوٹا تاج ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کائنات کی سب سے حسین لڑکی قرار پانے والی، 21 سالہ ہرناز کور کو آج تک کی سب ہی حسیناؤں کو پہنائے گئے تاجوں میں سب سے وزنی تاج پہنایا گیا ہے۔اس تاج کے درمیان میں جڑے سب سے بڑے ہیرے کا ہی وزن 62.83 قیراط ہے۔اس تاج میں 18 قیراط سونا اور 1 ہزار 725 سفید اور 3 سنہری ہیرے جڑے ہیں۔واضح رہے کہ ہرناز کور سندھو کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے ہے۔
ہرناز سندھو کے بطور 2021ء کی مس یونیورس منتخب ہونے کے بعد بھارت کا یہ اعزاز جیتنے کا دو دہائی سے زیادہ عرصے کا انتظار ختم ہو گیا ہے۔21 سالہ ہرناز مس یونیورس کے مقابلے میں شامل 80 حسیناؤں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ہرناز سندھو سے قبل بھارتی اداکارہ لارا دتہ 2000ء جبکہ سشمیتا سین 1994ء میں حسینۂ کائنات منتخب ہوئی تھیں۔