محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر ، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف (اپوزیشن لیڈر) مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس 2007 کے رول 39 کے تحت محمود خان اچکزئی کو ایوان میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے جس کا اطلاق 16 جنوری 2026 سے ہوگا۔

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ ملک میں اپوزیشن اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں اور 8 فروری کے احتجاجی پروگرام کے حوالے سے سیاسی طور پر کافی متحرک دکھائی دیتے ہیں۔
