بھارتی کرکٹر روی چندر اشون کے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرز کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹرز روی چندر اشون نے پاکستانی کرکٹرز کی کھل کر تعریف کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے . بھارتی کرکٹر سے حال ہی میں ایک سوال و جواب کے سیشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑیوں کے حوالے سے پوچھا گیا جس کا انہوں نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کے بے پناہ ٹیلنٹ کا اعتراف بھی کیا .

روی چندر اشون نے انکشاف کیا کہ میں کافی عرصے سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو فالو کررہا ہوں اور بلاشبہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور اپنی ہر نئی اننگ میں بہترین فارم میں ہوتے ہیں . پاکستان کے فیورٹ کھلاڑیوں کی بات ہو اور ورلڈ نمبر ون بابر اعظم کا تذکرہ نہ ہو ایسا تو ممکن ہی نہیں ، لہذا بھارتی کرکٹر نے بھی محمد رضوان کی تعریف کے بعد فوری طور پر بابر اعظم کا نام لیا اور ان کی بلے بازی کی صلاحیتوں کو سراہا . بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے شاہین شاہ کو حقیقی ٹیلنٹ قرار دیا . انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس ہمیشہ باصلاحیت کرکٹرز رہے ہیں اور اب بھی ان کے پاس بے شمار باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں . . .

متعلقہ خبریں