مریم نواز کی بیٹی نے بھائی جنید صفدر کی شادی پر دل جیت لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء نے اپنے بھائی، محمد جنید صفدر کی شادی پر پرانے کپڑوں میں شرکت کر کے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔محمد جنید صفدار کی شادی پر جہاں وہ خود اور اُن کی اہلیہ، عائشہ سیف نہایت حسین نظر آ رہے تھے وہیں اُن کی والدہ اور بہنیں بھی خوب انٹرنیٹ پر چھائی رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @lollywoodsparkofficial_


مریم نواز کے خوبصورت پہناووں اور انداز کی بازگشت کے دوران اُن کی بڑی بیٹی مہرالنساء کی بھی انٹرنیٹ صارفین تعریف کرنے پر مجبور نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ شادی کی مکمل تقریبات میں اُن کااپنی شادی کے کپڑوں کو دہرانا ہے۔
سوشل میڈیا پیجز پر مہرالنساء کی 2015ء اور 2021ء کی تصویروں کا کولاج بنا کر پوسٹس شیئر کی جا رہی ہیں۔اِن پوسٹس کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین مہرالنساء کی جانب سے پرانے کپڑوں کو دہرانے کے اقدام کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔


اِن پوسٹس کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین مہرالنساء کی جانب سے پرانے کپڑوں کو دہرانے کے اقدام کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔