خاتون مداح نے شاداب سے بابر اعظم کا رشتہ مانگ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان سے ایک خاتون مداح نے کپتان بابر اعظم کا رشتہ مانگ لیا۔
شاداب خان کے سوال و جواب کے سیشن کے دوران جہاں ٹوئٹر پر چاہنے والے ان کے ایک جواب کے منتظر تھے وہیں ایک خاتون مداح کے ٹوئٹ نے شاداب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔خاتون مداح نے شاداب خان کے بنائے ’آسک شاداب‘ کا استعمال کرتے ہوئے شاداب خان سے کہا کہ مجھے جواب نہیں بابر اعظم کا رشتہ چاہیے، شاداب خان میرے لیے یہ کام کردیں۔


اس ٹوئٹ کے جواب میں شاداب نے لکھا کہ آپ اس کام کے لیے بابر اعظم کی فیملی سے رابطہ کریں۔
خیال رہے کہ رواں برس جون میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی کپتان بابر اعظم کا اپنے چچا کے ہاں رشتہ طے ہوگیا ہے اور دونوں فیملیز میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ اگلے برس شادی کردی جائے گی۔
ایک شو میں احمد شہزاد نے بھی بابر اعظم کے حوالے سے اسی قسم کا انکشاف کیا تھا۔