تعلیمی اداروں میں ڈھائی ماہ کی چھٹیاں۔کب سے سکولز بند ہورہے ہیں؟والدین اوربچوں کیلئے بڑی خوشخبری
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک بھر کے برفانی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کا اعلان کردیا گیاہے،پہاڑی علاقوں میں 24دسمبر سے 28فروری تک تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے ۔۔۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا نے این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں تعلیمی سال 2021-22 کے لئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومت خیبرپختونخوا نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری تا 12 جنوری 2022 تک جبکہ پہاڑی/برفباری والے علاقوں میں یہ تعطیلات 24 دسمبر 2021 تا 28 فروری 2022 تک ہونگی۔