بلوچستان بھر میں 10 فروری سے میٹرک بورڈ کے امتحانات شروع ہوررہے ہیں، نقل کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں 10 فروری سے میٹرک بورڈ کے امتحانات شروع ہوررہے ہیں، نقل کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی نقل کی روک تھام کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نقل کے خاتمے کیلئے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر کام کریں گے، صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ بلوچستان کو تعلیم سمیت ہر سطح پر بدعنوانی سے پاک کیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert