موجودہ حکمرانی کا ڈھانچہ صرف ٹرانسفر و تعیناتیوں پر کھڑا ہے، جام کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ موجودہ حکمرانی ڈھانچہ صرف ٹرانسفر اور تعیناتیوں پر اپنی توانائیوں کا انحصار اور ضائع نہیں کر سکتایہ دیکھنا اچھا نہیں کہ تمام ترقیاتی کام سست رفتار کا شکار ہوں بلوچستان کی ترقی اور عوام کی ایک بڑی تعداد اس پی ایس ڈی پی سے مستفید اور ان کے گھر کا چولا اس سے جلتا ہے۔