آج چاند دیکھ کر قبلے کی سمت کا تعین ہو سکے گا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج (بدھ اور جمعرات کی درمیانی) رات چاند دیکھ کر قبلے کی سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔سعودی ادارۂ فلکیاتی علوم کے مطابق آج شب سعودی وقت کے مطابق 3 بج کر 23 منٹ پر جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق 5 بج کر 23 منٹ پر چاند کعبے کے اوپر ہوگا۔
سعودی ادارے کے مطابق چاند کے خانۂ کعبہ کے عین اوپر نظر آنے کے وقت لوگ قبلے کی سمت کا صحیح تعین کر سکتے ہیں۔قبلے کی سمت کا درست تعین برصغیر سمیت وسطی و مغربی ایشیاء، یورپ اور افریقہ کے علاوہ امریکا کے مشرقی علاقے اور کینیڈا سے بھی کیا جاسکتا ہے۔