جن مسیحی ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی وہ….، شیخ رشید کا بڑا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پر ہم سب شرمندہ ہیں،ہمارے تمام مذاہب اور قوموں سے اچھے تعلقات ہیں،انتہا پسندی سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا،
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ باہر سے لوگ آکر اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہیں سیالکوٹ جیسے واقعات سے ملکی تشخص کو نقصان پہنچتا ہے، مسیحی بھائیوں کیلئے کالونی بنائیں گے،مسیحی ملازمین کو مستقل کریں گے ،25 دسمبر تک جن مسیحی ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی مجھ سے براہ راست رابطہ کریں، اسلام آباد کے پاس پیسہ زیادہ ہے ،غریب کودینے کے لیے ہمت چاہیے ہوتی ہے،نالہ لئی پراجیکٹ کے بعد سیاست کوخیر باد کہوں گا،گزشتہ روز ایکنک سے نالہ لئی منصوبہ منظور ہوگیا،25 اور26 کوچھٹی ہے ،مزید چھٹیاں حالات کی وجہ سے نہیں دے سکتے ،ہرمذ ہب کےعالموں کا نام عزت سے لینا میری تربیت کاحصہ ہے ،