نورا فتیحی کی گاڑی کو حادثہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف ڈانسر، ماڈل اور پرفارمر نورا فتیحی کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔نورا فتیحی کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر ایک آٹو رکشے سے ٹکراگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت نورا فتیحی گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔واضح رہے کہ نورا فتیحی ان دنوں اپنے گانے ’ڈانس میری رانی‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔