خیبرپختونخوا: خوارج دہشتگردوں کے چھوٹے ڈرون حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خوارج دہشتگردوں نے ایبٹ آباد، سوات اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملے کی کوشش کی، جنہیں اینٹی ڈرون سسٹمز نے فضا میں ناکام بنا دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن یہ واقعات دوبارہ افغان طالبان کے ساتھ دہشتگرد عناصر کے ممکنہ تعلقات کی نشاندہی کرتے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کے دہشتگرد حملے کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر چوکس ہیں۔

WhatsApp
Get Alert