سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائنز کا اجرا

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سعودی عرب کی سفارتخانے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے لیے ایمرجنسی رابطہ نمبر جاری کیے ہیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں وہ فوری مدد حاصل کر سکیں۔
سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں مقیم یا وہاں سفر کرنے والے پاکستانی شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریاض میں پاکستان ایمبسی یا جدہ میں پاکستان قونصلیٹ جنرل سے درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ریاض میں پاکستان ایمبسی:
+966-12-6689149
+966-12-6692371
موبائل:
+966-53-661-7573
+966-59-000-8295
جدہ میں پاکستان قونصلیٹ جنرل:
لینڈ لائن:
+966-12-6689149
+966-12-6692371
موبائل:
+966-53-661-7573
+966-59-000-8295
اعلامیے میں کہا گیا کہ ایئرپورٹس پر بھی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ سعودی عرب میں پاکستانی شہریوں کو ان کی منصوبہ بند روانگی کے دوران مکمل تعاون فراہم کیا جا سکے۔
سفارتخانے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی حالات میں مذکورہ رابطہ نمبرز استعمال کریں اور افواہوں پر بھروسہ نہ کریں۔
