حکومت کا ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 21 پیسے فی کلو گرام کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم مارچ سے کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 664 روپے 88 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ فروری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 667 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ قیمتوں میں معمولی کمی سے صارفین کو محدود ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

WhatsApp
Get Alert