محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور درجہ حرارت میں اضافے کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 11 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات اور گرد و نواح سمیت گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخواکے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان میں بھی درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
