فنڈز کی تاخیر نے کوئٹہ میں پیپلز ٹرین سروس شروع نہ ہوسکی : اپریل کے بجائے اگست میں آغاز کا امکان

(ڈیلی قدرت کوئٹہ) کوئٹہ میں سریاب سے کچلاک تک 35 کلومیٹر کے ٹریک پر جدید سفری سہولیات فراہم کرنے والا “پیپلز ٹرین سروس” کا منصوبہ محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کے اجراء میں تاخیر کے باعث تعطل کا شکار ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے اب یہ منصوبہ اپریل 2026 کے بجائے اگست میں مکمل ہونے کا امکان ہے؛ 4 ارب روپے کی لاگت والے اس اہم منصوبے کے لیے 1 ارب 60 کروڑ روپے ریلیز نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق اب محکمہ خزانہ نے مطلوبہ رقم جاری کر دی ہے جس کے بعد محکمہ ریلویز انجن اور بوگیاں تیار کرنے کا عمل شروع کرے گا؛ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے کوئٹہ کے شہریوں کو سستا، محفوظ اور تیز رفتار سفری متبادل فراہم ہوگا، تاہم فنڈز میں رکاوٹ کے باعث افتتاح کا شیڈول چار ماہ آگے بڑھ گیا ہے۔
