عروہ حسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز اندسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔عروہ حسین کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور بیک گراؤنڈ میں راحت فتح علی خان کا گانا میں تینو سمجھا وا کی چل رہا ہے۔اس سے قبل اداکارہ عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ سفید رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔عروہ حسین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کے ہمراہ اداکار عمران اشرف بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اداکارہ عروہ حسین انسٹاگرام پر اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔