فن و ثقافت شوبز

والدین کی دعاؤں کی وجہ سے حریم شاہ جیسی بیوی ملی ، بلال شاہ

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے کہا ہے کہ ان کے والدین کی دعاؤں کی وجہ سے حریم جیسی بیوی ملی ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے اتنی اچھی بیوی ملی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ پہلی مرتبہ ایک ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے بے حد متاثر ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ باصلاحیت اور خوبیوں کے مالک ہیں ۔
انٹرویو کے دوران حریم شاہ کے شوہر نے کہا کہ میں اللہ کا شکر اداکرتا ہوں کہ مجھے بہت اچھا جیون ساتھی دیا۔ حریم اچھے کردار کی، خیال رکھنے والی مخلص لڑکی ہے۔ یہ صرف میرے ماں باپ کی دعاؤں کا صلہ ہے کہ مجھے اتنا چھا جیون ساتھی ملا ہے میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکرادا کرتا ہوں۔
مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے حریم شاہ کے شوہر سے جب سوال پوچھا گیا کہ ان کی شادی لومیرج ہے یا ارینج میرج تو ان کا کہنا تھا کہ ہماری شادی لوپلس ارینج ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری شادی کو کئی ماہ ہوچکے ہیں لیکن شادی سے پہلے ہماری نہ زیادہ ملاقاتیں ہوئیں اور نہ ہی فون پر بات ہوتی تھی۔ بس جب ہماری ملاقات ہوئی تو ہمیں لگا کہ ہم دونوں کو شادی کرلینی چاہئے۔ بلال سے شادی کرنے پر میرے گھر والے بھی خوش تھے اور ہماری شادی میں ان کی رضامندی شامل تھی۔ لہذا میں نے اپنی فیملی کی وجہ سے انہیں قبول کیا اور ہماری شادی ہوگئی ۔
حریم شاہ نے اپنے شوہر کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اچھے، کیوٹ، معصوم، اپنے کام سے کام رکھنے والے سنجیدہ شخص ہیں۔ حریم نے کہا مجھے منشیات لینے والے، اسموکنگ کرنے والے لڑکے نہیں پسند تھے اور بلال نہ اسموکنگ کرتے ہیں اور نہ ہی کوئی نشہ ، وہ نہ کسی کی غیبت کرتے ہیں، نہ فضول بولتے ہیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی شخصیت میں کوئی خامی نہیں۔
انٹرویو کے دوران بلال شاہ نے بتایا کہ انہوں نے حریم شاہ کو ہر چیز کی آزادی دی ہوئی ہے اور ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی ۔ حریم شاہ نے آج تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے مجھے سر جھکانا پڑے۔ جس دن سے میں نے حریم سے شادی کی ہے اس دن سے لیکر آج تک انہوں نے کہیں میری نظریں جھکنے نہیں دیں۔
ایک سوال کے جواب میں بلال شاہ نے کہا کہ انہیں دو بچے پسند ہیں جب کہ حریم کا کہنا ہے کہ انہیں بچے بہت سارے پسند ہیں پوری کرکٹ ٹیم ہونی چاہئے۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے اسلامی نام رکھیں گی۔بلال شاہ نے حریم شاہ کے بارے میں کہا کہ یہ بہت بیوقوف ہیں بہت جلد ہر کسی پر بھروسہ کرلیتی ہیں، لہذا میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ فوراً ہر کسی پر بھروسہ نہیں کرتے۔
حریم شاہ سے جب سوال کیا گیا کہ چند ماہ پہلے آپ نے کہا تھا کہ آپ کی شادی رکن سندھ اسمبلی سے ہوئی ہے اور وہ سیاستدان ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ بلال شاہ کا بھی سیاست سے بہت گہرا تعلق ہے۔ اور اس وقت جو میں نے کہا تھا کہ میرے شوہر وزیر ہیں تو وہ میں نے صرف لوگوں کو چھیڑنے اور شغل میلہ لگانے کے لیے کہا تھا ۔

متعلقہ خبریں