دیا مرزا کے تعریفی کلمات پر پریانکا چوپڑا نے جواباً کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ میں دیسی گرل کی شہرت رکھنے والی پریانکا چوپڑا نے دیا مرزا کے تعریفی کلمات کا جواب دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دیا مرزا نے پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ فلم ’دی میٹرکس ری سریکشنز‘ کی تعریف کی اور کہا کہ’یقیناً اس میں بہت کچھ ناقابل یقین ہوگا‘۔دیا مرزا نے انسٹاگرام پوسٹ میں تحریر کیے گئے ان کلمات کے ساتھ سفید دل اور ہاتھ اٹھائے ہوئے ایموجیز بھی شیئر کیے اور ساتھ ہی پریانکا چوپڑا کو ٹیگ بھی کردیا۔
دیسی گرل نے اداکارہ کے تعریفی الفاظ پر ’اوہ شکریہ دی (Dee)‘ کہہ کر مخاطب کیا۔رواں ہفتے کے آغاز میں پریانکا چوپڑا نے فلم کی پرموشن کےلیے پوسٹ شیئر کی تھی اور ساتھ میں لکھا تھا کہ ’آج سے دی میٹرکس آپ سنیما گھروں اور ایچ بی باکس پر بلارہی ہے‘۔
حال ہی میں پریانکا چوپڑا کی والدہ نے بھی اپنی بیٹی کو سراہنے کے لیے انسٹاگرام پر پوسٹ کی، جس میں اپنی اور بیٹی کی تصویر بھی لگائی تھی۔والدہ نے لکھا کہ یہ مقام پانے کےلیے تم نے جو ہمت دکھائی اسے ہم آج منا رہے ہیں، یہ کامیابی تم نے کمائی ہے، تمہیں فلم کی ریلیز پر ڈھیروں نیک تمنائیں قبول ہوں۔
فلم کے پریمئر کے موقع پر پریانکا کی ساس اور سسر موجود تھے جبکہ شوہر شریک نہ ہوسکے، رپورٹر کو اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ نک جونس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔