کراچی: طارق روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے طارق روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق رات گئے طارق روڈ پر قائم کپڑوں کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے دوران دو فائر فائٹرز دھوئیں سے متاثر ہو کر بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
آگ کے باعث بیسمنٹ میں قائم دو سے تین دکانیں متاثر ہوئیں، متاثرہ دکانیں کپڑوں کی تھیں ، چیف فائر آفیسر ہمایوں کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا تھا ۔
واقعے کے بعد مارکیٹ ایسوسی ایشن نے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا جبکہ بے ہوش ہونے والے فائر فائٹرز سکندر اور بلال کے لیے الگ سے دو، دو لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔
آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

WhatsApp
Get Alert