انہوں نے کہا کہ ملک کے22کروڑ عوام نے یہاں جینا ہے ، ووٹ کی طاقت بنی گالا سے اٹھا کر سمندر میں پھینک دے گی ، کہتے ہیں مافیا،گندم،چینی اور ایل این جی کھا گئی . حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی مافیا مافیا کھیلنا بند کرو ، مافیاز آپکی چھتری تلے پلتے ہیں،آپ سب سے بڑے مافیا ہیں ، لوگوں کو کھاد نہیں مل رہی،اے ٹی ایمز نے بلیک کرکے گودام میں رکھ دی . اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ غریب کا ٹھیلا گرادو،بنی گالا کا محل قائم رہے ، یہ جعلی وزیراعظم ہے،ووٹ چور اور جھوٹا ہے ، مسائل کا حل صرف صاف و شفاف الیکشن میں ہے ، جب تک پارلیمنٹ فیصلےنہیں کرےگاجمہوریت کی گاڑی آگے نہیں جاسکتی . انہوں نے کہا کہ قوم پرجب مشکل وقت آیاسب سرجوڑکربیٹھے،عمران نیازی پتلی گلی سے نکلے ، عمران نیازی نے کھیل نہیں کھیلا،قوم سے کھلواڑ کیا ، جھوٹے وعدےکرکےجو کھلواڑکیاقوم ووٹ کی طاقت سے سزادےگی . حمزہ شہباز نے کہا کہ ن لیگ نے پہاڑ جیسے مسائل کو حل کیا تھا ، ہم دھاندلی کےخلاف احتجاج کرکے پاکستان کیلئے حلف لےرہےہیں ، چین کے سی پیک منصوبوں کو بھی انہوں نے کرپشن زدہ کہا ، انہوں نے کنٹینر پر چڑھ کرجووعدےکیےسب جھوٹ کا پلندہ تھا . اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ قوم کےخواب چکناچور ہوئے اسکا جواب ضرور دینا ہوگا ، وفاقی وزرا تماش بینی کرتے ہیں،کہتےہیں دنیا میں مہنگائی ہے ، بنی گالا سے اترو،انا کے پہاڑ توڑ کر نیچے آکر دیکھو ، لوگ بچوں کو جھوٹی تسلی دیکر بھی تھک چکے ہیں . انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ن لیگ جیلوں کا حساب نہیں مانگتی ، آج عمران نیازی کیلئے کوئی نفرت نہیں،غصہ نکالنے نہیں آیا ، نیا پاکستان کیا بننا تھا آنےکے بعدپرانے پاکستان کو برباد کردیا ، عمران نیازی نے قوم کو سبز باغ دکھائے تھے ، عمران نیازی نے قوم کے خوابوں کو دفن کردیا . حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف سے سیکھا اچھے اخلاق کیا ہوتے ہیں ، آج جب پرائم ٹائم شروع ہوتاہےتو اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں ، پچھلے ساڑھے3 سال میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا . اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سیاست نوازشریف اور اپنےوالد سے سیکھی ، نوازشریف کامیاب سیاستدان ہیں،میرے قائد ہیں ، آج گھروں میں بھوک ہے ،والدین بچوں کوجھوٹی تسلیاں دیتےہیں ، لوگوں کے پاس بجلی کے بل دینے کے پیسے نہیں ، قرض لیکر لوگ بجلی اور گیس کے بل بھرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کہا تھا اربوں ڈالرز دیں گے آپ دھماکے نہ کریں ، نوازشریف نے کہا بھارت5 دھماکے کرے گا پاکستان6 کرکےجواب دیگا ، نئے پاکستان والوں نے نوکریاں دینے کا کہاتھا . حمزہ شہباز نے کہا کہ کبھی ایسا دور دیکھا جو آج کا دور ہے ، گھروں میں فاقے ہیں، ادویات کیلئے لوگوں کے پاس پیسے نہیں ، کارکن وقت،حکومت نہیں دیکھتے،خلوص جماعت پر نچھاور کرتے ہیں ، کارکن ہر سیاسی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں . . .
لاہور (قدرت روزنامہ)حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے پرانے کوتباہ کردیا . اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے پارٹی سیکرٹریٹ میں قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آنے والے سالوں میں پانی کی قلت ہوگی .
متعلقہ خبریں