بابر یوسفزئی کا یومِ پاکستان پر پیغام: اتحاد اور ترقی پر زور


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)معاون وزارت داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہی کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے ظلم سے آزادی حاصل کرنے کا خواب دیکھا، جو بعد ازاں علامہ اقبال کے تصور اور قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں حقیقت کا روپ دھار گیا۔
بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کو کیا گیا عہد بالآخر ایک آزاد ریاست کی صورت میں مکمل ہوا، اور آج کے دن ہمیں ایک بار پھر اسی جذبے کے ساتھ ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ قوم کو متحد ہو کر اندرونی و بیرونی سازشوں، خصوصاً “فتنہ الہندستان” جیسے خطرات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو یہ واضح پیغام دینا ہوگا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو 1940 کے عہد کی تجدید کرتے ہوئے موجودہ قیادت پر اعتماد کرنا چاہیے، اور یقین ظاہر کیا کہ ملک مضبوط قیادت اور عسکری کمان کے تحت مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert