اس کے علاوہ ایک دن میں کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ 5 کپ سبز چائے کا استعمال کرنا چاہئیے، اس سے زیادہ سبز چائے کا استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے . سبز چائے کی زیادتی نیند، خون میں کمی، ذہنی دباؤ اور ہڈیوں کے بھربھرے پن کا سبب بنتی ہے . طبی ماہرین کی جانب سے شوگر، ہائی بلڈ پریشر، ذہنی دباؤ، موٹاپے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سبز چائے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے . سبز چائے جہاں موٹاپے پر کنٹرول کرتی ہے وہیں اس میں کیفین ہونے کے سبب جسمانی اعضاء کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتی ہے . ماہرین کے مطابق سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قہوہ یعنی سبز چائے کی مختلف اقسام ہیں جس کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں . ماہرین کے مطابق سبز چائے روزانہ کی روٹین میں شامل کر کے شریانوں کی تنگی اور سختی دور کی جاسکتی ہے .
متعلقہ خبریں