لندن پلان:شریفانہ دونمبریوں کاانکشاف:رانا شمیم نےثاقب نثارکیخلاف حلف نامہ نوازشریف کےدفترمیں نوٹرائزکرایا’

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)لندن پلان:’رانا شمیم نے ثاقب نثار کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں نوٹرائز کرایا’:شریفانہ دونمبریوں کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا شمیم نے ثاقب نثار کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں نوٹرائز کرایا ، نئے انکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کر دیا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ رانا شمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔ ثابت ہو گیا یہ مافیا اداروں کو کس طرح بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ ہم تو حق میں ہیں انہیں واپس لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں۔ لیگی قائد کی کرپشن نیب لا میں ثابت ہوچکی ہے، سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز لیگ کے قائد ڈبل نااہل ہیں، ایک سپریم کورٹ سے جبکہ دوسری جانب سے وہ نیب قانون میں بھی نا اہل ہیں۔

یاد رہے کہ نوازلیگ کے لندن میں‌ موجود قائد نوازشریف کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ نوازشریف نے بڑے بڑے شریفوں کی اپنی خاطرقربانی لے کر ان کی ساری “کیتی کتائی کھوچے پائی”بلکہ یہ لمبی فہرست ہے

تازہ قربانی کا بکرا بننے والوں میں خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہوگئے ہیں ، ان سے نوازشریف نے جو بیانیہ کل دلوایا ہے اس کے بعد خواجہ سعد رفیق کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کے گرد بھی ایک سیاہ دائرہ لگا دیا گیا ہے یہ دائرہ کہا لگا کس نے لگایا اور کب لگایا یہ جاننے والے اچھی طرح جانتے ہیں‌