برائے مہربانی بے بنیاد اور گمنام پوسٹس موصول ہونے پر آگے بھیجنے میں شعور سے کام لیں :میر ظہور احمد بلیدی کا جام کمال کو جواب
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی نے جام کمال کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ جام صاب برائے مہربانی بے بنیاد اور گمنام پوسٹس موصول ہونے پر آگے بھیجنے میں شعور سے کام لیں
مجھے اس پروگرام کیلئے مدعو نہیں نہیں کیاگیا اور نہ ہی میں نے آنے کاوعدہ کیاانہوں نے کہاکہ میں پہلے سے طے شدہ خاندانی وابستگیوں کیلئے بلیدہ میں تھا، ایک ساتھی کے طور پر میں درخواست کرسکتا ہوں کہ براہ کرم کبھی بھی بیلنس ضائع نہ کریں۔