خیبرپختونخوا کے شہر بٹگرام سے تعلق رکھنے والی نیلوفر شیرازی نے جرت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا . رواں سال فروری میں 1000اینٹیں توڑنے والی نیلوفر نے اس بار 1160اینٹیں توڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا . نیلوفر ایک کے بعد ایک اینٹ توڑتی چلی گئیں، ہاتھ زخمی ہوا لیکن بلندیوں کو چھونے والے جذبے میں کمی نہ آئی . نیلوفر معاشرے کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ لڑکیاں صلاحتیوں میں کسی سے کم نہیں . کلائی کے زور سے نیلوفر کو اینٹیں توڑتے دیکھ کر شہری دنگ رہ گئے اور نیلوفر کو لڑکیوں کے لیے رول ماڈل قرار دیدیا . ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے وقت نیلوفر نے اپنے جرت مندانہ عمل سے شہریوں سے خوب داد بھی وصول کی . 1160اینٹین توڑ کر نیلوفر شیرازی نے نہ صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا بلکہ ثابت کردیا کہ لڑکیوں کے لیے کوئی کام نا ممکن نہیں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں باہمت لڑکی نیلوفر شیرازی نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالا . اپنی کلائی کے زور سے 1160اینٹیں توڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا .
متعلقہ خبریں